Khamosh Ahsasaat by Ayesha Khan Yousafzai
₨600
Description
Khamosh Ahsasaat
Author Ayesha Khan Yousafzai
Khamosh Ahsasaat by Ayesha Khan Yousafzai
مصنفہ کا تعارف
میں عائشہ خان یوسفزئی
ایک عام سی لڑکی ہوں۔۔ لفظوں میں چھپے احساسات کو صفحوں پر سمیٹنے والی۔۔۔
میری ابتدائی تعلیم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسکول (IIUI) سے ہوئی، اور حال ہی میں میں نے پشاور ماڈل کالج سے ایف۔ایس۔سی مکمل کی ہے۔
کتاب کا تعارف
خاموش احساسات میری پہلی ہے۔۔۔ میری پہلی کوشش۔
یہ تحریریں اُن جذبات کی آئینہ دار ہیں۔۔ جو کہے نہیں جا سکے۔۔۔صرف محسوس ہوئے۔
یہ کتاب ایک چھوٹی سی کوشش ہے اُن تمام دلوں کے لیے
جو چپ ہیں، مگر خالی نہیں۔۔۔


Muhammad Saud Khan Mandanr –
کتاب: خاموش احساسات
“خاموش احساسات” ایک نوجوان مصنّفہ کی پہلی تخلیق ہے، جو کم عمری میں اپنے جذبات، مشاہدات، اور خیالات کو لفظوں میں ڈھالنے کا ہنر رکھتی ہیں۔ یہ کتاب نہ صرف ان کے تخلیقی جذبے کی عکاس ہے، بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ احساسات کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اور سچے جذبات ہر دل کو چھو لیتے ہیں۔
اس کتاب کا عنوان ہی بتاتا ہے کہ یہ دل کی ان باتوں کو بیان کرتی ہے جو اکثر خاموش رہ جاتی ہیں۔ لکھاری کی کم عمری میں ایسی پختگی قابلِ تعریف ہے۔
ہمیں اُمید ہے کہ یہ کتاب نوجوان نسل کو اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنے کی ترغیب دے گی، اور مصنّفہ کا یہ سفر مزید کامیاب تخلیقات کی طرف بڑھے گا۔
دل سے دعا ہے کہ “خاموش احساسات” دلوں کو چھوئے، اور مصنّفہ کا قلم یونہی رواں دواں رہے۔