RJ Bilal Sahir
RJ Bilal Sahir is a Decipher Publishers author writing self-help in Urdu. آر جے بلال ساحر معروف براڈکاسٹر، وائس اوور آرٹسٹ، موٹیویشنل اسپیکر، شاعر، لکھاری، اسکرپٹ رائٹر اور کمپیئر ہیں۔ آپ نے تقریباً تیرہ برس ریڈیو سے وابستہ رہتے ہوئے اپنی منفرد آواز، شائستہ اندازِ گفتگو اور مؤثر میزبانی کے ذریعے ایک نمایاں شناخت قائم کی۔ فنِ نظامت، خطابت اور ابلاغِ عامہ پر آپ کو گہری دسترس حاصل ہے۔ آپ نے مذہبی، ادبی، تعلیمی، سماجی اور قومی سطح کی بے شمار تقریبات کی کامیاب میزبانی کی ہے، جبکہ نوجوانوں میں اعتماد، مؤثر اظہار اور پبلک اسپیکنگ کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے بھی مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ادب سے محبت نے آپ کو شاعری، فیچر رائٹنگ، اسکرپٹ نویسی اور شارٹ فلموں کی تخلیق کی جانب راغب کیا، جہاں آپ کی تحریروں میں فکر، احساس اور مثبت پیغام نمایاں نظر آتا ہے۔ آپ کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ستارۂ سماج گولڈ میڈل، رچناوی ایوارڈ، اسٹار آف پاکپتن ایوارڈ سمیت متعدد قومی و مقامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ "سخن سرا" آپ کی برسوں کے عملی تجربے کا نچوڑ ہے۔ یہ محض ایک کتاب نہیں بلکہ اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہر کمپیئر، مقرر، استاد، طالب علم اور میزبان کے لیے ایک مکمل رہنما ہے۔ اس میں فنِ کمپیئرنگ، مؤثر گفتگو، کمیونیکیشن اسکلز، مختلف تقریبات کی نظامت کے اصول اور منتخب شعراء کا خوبصورت کلام یکجا کیا گیا ہے، تاکہ قاری نہ صرف ایک بہترین میزبان بن سکے بلکہ اپنی شخصیت اور اندازِ بیان کو بھی نکھار سکے۔ "الفاظ جب شعور، اعتماد اور سلیقے کے ساتھ ادا ہوں تو وہ صرف گفتگو نہیں رہتے، بلکہ شخصیت کی پہچان بن جاتے ہیں۔" — آر جے بلال ساحر Sukhan Sara: سخن سرا محض ایک کتاب نہیں، بلکہ فنِ کمپیئرنگ، اسٹیج میزبانی، پبلک اسپیکنگ اور مؤثر ابلاغ کا ایک مکمل عملی رہنما ہے۔ یہ اُن تمام افراد کے لیے لکھی گئی ہے جو اپنی گفتگو میں اعتماد، شائستگی، روانی اور اثر پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ محفلِ نعت، محفلِ میلاد،… Their book Sukhan Sara is available at Decipher Bookstore. Discover more in our Apni Madad Aap collection.
